43. ا ب ج
【1】
باب: اگر وقف کرنے والا یوں کہے کہ اس کی قیمت اللہ ہی سے لیں گے تو وقف درست ہو جائے گا۔
ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ‘ ان سے ابوالتیاح نے اور ان سے انس (رض) نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا اے بنو نجار ! تم اپنے باغ کی قیمت مجھ سے وصول کرلو تو انہوں نے عرض کیا کہ ہم اس کی قیمت اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں چاہتے۔
【2】
باب
مجاہد نے کہا قطمير گیملی کا چھاح (گٹھلی کا چھلکا یا پردہ) ۔ مثقلة بھاری بوجھ، لدا ہوا۔ اوروں نے کہا حرور دن کی گرمی جب سورج نکلا ہو اور عبداللہ بن عباس (رض) نے کہا حرور رات کی گرمی اور سموم دن کی گرمی۔ غرابيب ، غربيب کی جمع ہے بہت کالے کالے بالکل سیاہ۔