46. حدیث کی علتوں اور راویوں کا بیان

【1】

شام اور یمن کی فضیلت کے متعلق

ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ نے تم سے جاہلیت کی نخوت اور اپنے باپ دادا پر فخر کو ختم کردیا ہے، اب لوگ مومن و متقی ہیں یا فاجر و بدبخت اور سارے لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنائے گئے ہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث حسن اور یہ ہمارے نزدیک پہلی روایت سے زیادہ صحیح ہے، ٢- سعید مقبری نے ابوہریرہ (رض) سے سنا ہے اور وہ اپنے باپ کے واسطے سے بہت سی چیزیں ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں، ٣- سفیان ثوری اور کئی دوسرے راویوں نے یہ حدیث ہشام بن سعد سے، ہشام نے سعید مقبری سے اور سعید مقبری نے ابوہریرہ (رض) کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے ابوعامر کی حدیث کے مانند روایت کی ہے جسے وہ ہشام بن سعد سے روایت کرتے ہیں۔ تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الأدب ١٢٠ (٥١١٦) (تحفة الأشراف : ١٤٣٣٣) (حسن) قال الشيخ الألباني : حسن انظر ما قبله (3955) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3956