1003. حضرت ضحاک بن قیس فہری (رض) کی حدیث
【1】
حضرت ضحاک بن قیس فہری (رض) کی حدیث
حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ جب یزید کا انتقال ہوا تو حضرت ضحاک بن قیس (رض) نے ہیثم کے نام خط میں لکھا سلام علیک، اما بعد ! میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت سے پہلے فتنے اس طرح آئیں جیسے اندھیری رات کے ٹکڑے ہوتے ہیں کچھ فتنے ایسے ہوں گے جو دھوئیں کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے ان فتنوں میں انسان کے جسم کی طرح اس کا دل بھی مرجائے گا انسان صبح کو مؤمن اور شام کو کافر ہوگا اسی طرح شام کو مؤمن اور صبح کو کافر ہوگا لوگ اپنے اخلاق اور دین کو دنیا کے تھوڑے سے سازوسامان کے بدلے بیچ دیا کریں گے۔ اور یزید بن معاویہ فوت ہوگیا ہے تم لوگ ہمارے بھائی اور ہمارے سگے ہو اس لئے تم ہم پر سبقت لے جا کر کسی حکمران کو منتخب نہ کرلینا یہاں تک کہ ہم خود اپنے لئے کسی کو منتخب کرلیں۔