1008. محمد بن عبداللہ بن سلام (رض) کی حدیثیں
【1】
محمد بن عبداللہ بن سلام (رض) کی حدیثیں
محمد بن عبداللہ بن سلام (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب ہمارے پاس قباء میں تشریف لائے تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے طہارت کے معاملے میں تم لوگوں کی تعریف کی ہے کیا تم مجھے اس کے متعلق نہیں بتاؤ گے ؟ دراصل نبی کریم ﷺ کا اشارہ اس آیت کی طرف تھا " فیہ رجال یحبون ان یتطہروا " لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ ہم نے تورات میں اپنے او پر پانی سے استنجاء کرنے کا حکم لکھا ہوا پایا ہے (ہم اس پر عمل کرتے ہیں) گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔