1010. حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

【1】

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

حضرت قیس بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ زکوٰۃ کا حکم نازل ہونے سے پہلے نبی کریم ﷺ صدقہ فطر کی ادائیگی کا حکم دیتے تھے جب زکوٰۃ کا حکم نازل ہوگیا تو ہمیں اس سے منع کیا گیا اور نہ حکم دیا گیا البتہ ہم اسے ادا کرتے رہے اور ماہ رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہونے سے پہلے نبی کریم ﷺ نے ہمیں یوم عاشورہ کا روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا جب ماہ رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو نبی کریم ﷺ نے ہمیں عاشورہ کا روزہ رکھنے کا حکم دیا اور نہ ہی روکا البتہ ہم خود ہی رکھتے رہے۔

【2】

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

حضرت قیس (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کی نافرمانی پر اپنے حکمران کو درست قرار دیتا ہے قیامت کے دن اللہ اس کی تدبیر کو کمزور کر دے گا۔

【3】

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

حضرت سہل بن حنیف (رض) اور قیس بن سعد (رض) ایک مرتبہ قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے اسی اثناء میں کچھ لوگ ایک جنازہ لے کر گذرے یہ دونوں کھڑے ہوگئے کسی نے کہا کہ یہ اسی علاقے کے رہنے والوں میں سے تھا انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گذرے تو نبی کریم ﷺ کھڑے ہوگئے کسی نے کہا کہ یہ تو یہودی تھا نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیا وہ انسان نہیں تھا۔

【4】

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

حضرت قیس بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ زکوٰۃ کا حکم نازل ہونے سے پہلے نبی کریم ﷺ صدقہ فطر کی ادائیگی کا حکم دیا تھا جب زکوٰۃ کا حکم نازل ہوا تو نبی کریم ﷺ نے ہمیں صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا اور نہ ہی روکا البتہ ہم خود ہی ادا کرتے رہے۔

【5】

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ (رض) کی حدیثیں

حضرت قیس بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ہمارے یہاں تشریف لائے ہم نے نبی کریم ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا نبی کریم ﷺ نے غسل کیا پھر ہم اس سے رنگا ہو ایک لحاف لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس آئے جسے نبی کریم ﷺ نے اپنے اوپر لپیٹ لیا اس کے نشانات جو نبی کریم ﷺ کے پیٹ کی سلوٹوں پر پڑے تو اس کا منظر اب تک میری نگاہوں کے سامنے ہے پھر ہم سواری کے لئے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک گدھا لے کر آئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا سواری کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ پھر یہ سواری آپ ہی کی ہے۔