1018. حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

【1】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ مجھے آمین کہہ لینے کا موقع دے دیا کریں۔

【2】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【3】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

عبداللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ (رض) ایک مرتبہ مکہ مکرمہ آئے تو بیت اللہ کے اندر تشریف لے گئے اور حضرت ابن عمر (رض) کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ نبی کریم ﷺ نے بیت اللہ کے اندر کس حصے میں نماز پڑھی تھی ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے تو باہر نکلنے میں کافی تاخیر کردی مجھے کوئی ضرورت محسوس ہوئی تو میں چلا گیا پھر جلدی سے واپس آیا تو دیکھا کہ نبی کریم ﷺ باہر آچکے ہیں میں نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے ؟ انہوں نے بتایا ہاں ! دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے۔

【4】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ اگر لوگ نبی کریم ﷺ کو نماز کی حالت میں ہی سلام کردیتے تو نبی کریم ﷺ انہیں کیسے جواب دیتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے دست مبارک سے اشارہ فرما دیا کرتے تھے۔

【5】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نوافل کی ممانعت صرف طلوع آفتاب کے وقت ہوا کرتی تھی کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔

【6】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سینگی لگانے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

【7】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز کی اطلاع دینے کے لئے بارہ گاہ رسالت میں حاضر ہوا (نبی کریم ﷺ کا ارادہ روزہ رکھنے کا تھا) نبی کریم ﷺ نے ایک پیالہ منگوایا خود بھی اس کا پانی نوش فرمایا اور مجھے بھی پلایا پھر نماز کے لئے مسجد تشریف لے آئے اور تازہ وضو کئے بغیر نماز پڑھا دی۔

【8】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا شب قدر ماہ رمضان کی ٢٤ ویں شب ہوتی ہے۔

【9】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ موزوں پر مسح کس طرح فرماتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ باہر تشریف لاکر پانی کا برتن منگواتے اور اپنا رخ انور اور دونوں مبارک ہاتھ دھوتے پھر موزوں اور عمامہ پر مسح فرماتے تھے۔

【10】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【11】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【12】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ کے ساتھ حضرت فضل بن عباس (رض) ، اسامہ بن زید (رض) عثمان بن طلحہ (رض) اور حضرت بلال (رض) تھے نبی کریم ﷺ کے حکم پر حضرت بلال (رض) نے دروازہ بند کردیا اور جب تک اللہ کو منظور تھا اس کے اندر رہے پر نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے حضرت بلال (رض) سے میں نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے کہاں نماز پڑھی ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے دو ستون اپنی دائیں جانب اور ایک بائیں جانب اور تین اپنے پیچھے چھوڑ کر نماز پڑھی اس وقت نبی کریم ﷺ اور دیوار قبلہ کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا۔

【13】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز کی اطلاع دینے کے لئے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا (نبی کریم ﷺ کا ارادہ روزہ رکھنے کا تھا) نبی کریم ﷺ نے ایک پیالہ منگوایا خود بھی اس کا پانی نوش فرمایا اور مجھے بھی پلایا پھر نماز کے لئے مسجد تشریف لے آئے اور تازہ وضو کئے بغیر نماز پڑھا دی۔

【14】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【15】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن جب لوگ طواف اور سعی کرچکے تو نبی کریم ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوگئے حضرت ابن عمر (رض) کو اس کا علم نہ ہوسکا جب انہیں اس کی خبر ملی تو وہ لوگوں کی گردنوں پر سوار ہوتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں اندر داخل ہونے لگے تو نبی کریم ﷺ سے ان کا آمنا سامنا اس وقت ہوا جب نبی کریم ﷺ باہر آچکے تھے انہوں نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ خانہ کعبہ میں داخل ہو کر نبی کریم ﷺ نے کیا کیا ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے سامنے کا رخ کر کے دو رکعتیں پڑھیں پھر کچھ دیر دعاء کر کے باہر نکل آئے۔

【16】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【17】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کہاں نماز پڑھی تھی ؟ انہوں نے بتایا دو ستونوں کے درمیان ( اور اس وقت نبی کریم ﷺ اور دیوار کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا) ۔

【18】

【19】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز کی اطلاع دینے کے لئے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ کو گھر کی مسجد میں سحری کرتے ہوئے پایا۔

【20】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

عمرو بن مرداس کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں شام آیا تو وہاں ایک آدمی نظر آیا جس کے ہونٹ بہت موٹے تھے اور اس کے سامنے اسلحہ تھا لوگ اس سے پوچھ رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا کہ لوگو ! یہ اسلحہ پکڑو اور اس سے اصلاح کا کام لو اور اس کے ذریعے اللہ کے راستہ میں جہاد کرو یہ بات نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ حضرت بلال (رض) ہیں۔

【21】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ موزوں پر مسح کس طرح فرماتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ باہر تشریف لاکر پانی کا برتن منگواتے اور اپنا رخ انور اور دونوں مبارک ہاتھ دھوتے پھر موزوں اور کور عمامہ پر مسح فرماتے تھے۔

【22】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【23】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ کے اندر دو رکعتیں پڑھی تھیں ستون کو اپنی دائیں جانب رکھ کر، تھوڑا سا آگے بڑھ کر اور مقام ابراہیم کو اپنی پشت پر رکھ کر۔

【24】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ کے اندر دو رکعتیں پڑھی تھیں۔

【25】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

عبداللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ (رض) ایک مرتبہ مکہ مکرمہ آئے تو بیت اللہ کے اندر تشریف لے گئے اور حضرت ابن عمر (رض) کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ نبی کریم ﷺ نے بیت اللہ کے اندر کس حصے میں نماز پڑھی تھی ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ بیت اللہ میں داخل ہوئے تو باہر نکلنے میں کافی تاخیر کردی مجھے کوئی ضرورت محسوس ہوئی تو میں چلا گیا پھر جلدی سے واپس آیا تو دیکھا کہ نبی کریم ﷺ باہر آچکے ہیں میں نے حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے ؟ انہوں نے بتایا ہاں ! دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے۔

【26】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【27】

【28】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم ﷺ کو نماز فجر کی اطلاع دینے کے لئے آئے تو حضرت عائشہ (رض) نے انہیں کچھ پوچھنے میں الجھا دیا حتیٰ کہ روشنی ہونے لگی اور خوب روشنی پھیل گئی حضرت بلال (رض) اٹھ کر نبی کریم ﷺ کو نماز کی اطلاع دینے گئے اور مسلسل مطلع کرتے رہے لیکن نبی کریم ﷺ باہر تشریف نہ لائے تھوڑی دیر بعد خود ہی نبی کریم ﷺ باہر آئے اور لوگوں کو نماز پڑھائی پھر حضرت بلال (رض) نے نبی کریم ﷺ کو بتایا کہ حضرت عائشہ (رض) ان سے کچھ پوچھنے لگی تھیں جس کی وجہ سے صبح ہونے لگی تھی پھر آپ نے بھی باہر تشریف لانے میں تاخیر فرمائی نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں فجر کی سنتیں پڑھ رہا تھا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ اس وقت تو صبح خوب روشن ہوگئی تھی نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر اس سے بھی زیادہ روشنی پھیل جاتی تب بھی میں انہیں خوب سنوار کر اور خوبصورت کر کے ضرور پڑھتا۔

【29】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【30】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے حکم دے رکھا تھا کہ نماز فجر کے علاوہ کسی اور نماز میں اذان کے بعد نماز کھڑی ہونے کی اطلاع نہ دیا کروں۔

【31】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے حکم دے رکھا تھا کہ نماز فجر کے علاوہ کسی اور نماز میں اذان کے بعد نماز کھڑی ہونے کی اطلاع نہ دیا کروں۔

【32】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے حکم دے رکھا تھا کہ نماز فجر کے علاوہ کسی اور نماز میں اذان کے بعد نماز کھڑی ہونے کی اطلاع نہ دیا کروں۔

【33】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں پر مسح فرمایا۔

【34】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【35】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【36】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال حبشی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا۔

【37】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) نے حضرت بلال (رض) سے نقل کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بیت اللہ میں نماز پڑھی ہے جبکہ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے بیت اللہ میں نماز نہیں پڑھی بلکہ اس کے کونوں میں تکبیر کہی ہے۔

【38】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت بلال (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ﷺ مجھے آمین کہہ لینے کا موقع دے دیا کریں۔

【39】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ کے پیچھے حضرت بلال (رض) تھے پھر نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے حضرت بلال (رض) سے میں نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے کہاں نماز پڑھی ؟ انہوں نے بتایا کہ یہاں ان دو ستونوں کے درمیان۔

【40】

حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اس وقت نبی کریم ﷺ کے ساتھ حضرت فضل بن عباس (رض) ، اسامہ بن زید (رض) عنہ، عثمان بن طلحہ (رض) اور حضرت بلال (رض) تھے نبی کریم ﷺ کے حکم پر حضرت بلال (رض) نے دروازہ بند کردیا اور جب تک اللہ کو منظور تھا اس کے اندر رہے پر نبی کریم ﷺ باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے حضرت بلال (رض) سے میں نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے کہاں نماز پڑھی ؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ یہاں، ان دو ستونوں کے درمیان۔