1027. حضرت زینب بنت جحش کی حدیثیں

【1】

حضرت زینب بنت جحش کی حدیثیں

حضرت ابوہریرہ (رض) مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر ازواج مطہرات سے فرمایا یہ حج تم میرے ساتھ کر رہی ہو، اس کے بعد تمہیں گھروں میں بیٹھنا ہوگا چناچہ تمام ازواج مطہرات کے حج پر جانے کے باوجود حضرت زینب بنت جحش اور سودہ بنت زمعہ نہیں جاتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ واللہ نبی ﷺ سے یہ بات سننے کے بعد ہمارا جانور کبھی حرکت میں نہیں آسکتا۔

【2】

حضرت زینب بنت جحش کی حدیثیں

حضرت زینب (رض) سے مروی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے سر کو کنگھی کرتی تھیں اور نبی ﷺ پیتل کے ٹب میں وضو کر رہے ہوتے تھے۔

【3】

حضرت زینب بنت جحش کی حدیثیں

حضرت زینب سے مروی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے سر کو کنگھی کرتی تھیں اور نبی ﷺ پیتل کے ٹب میں وضو کر رہے ہوتے تھے۔

【4】

حضرت زینب بنت جحش کی حدیثیں

حضرت زینب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کسی عورت پر جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو اپنے شوہر کے علاوہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں ہے البتہ شوہر پر وہ چار مہینے دس دن تک سوگ کرے گی۔