1028. حضرت جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار کی حدیثیں

【1】

حضرت جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار کی حدیثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن جبکہ وہ روزے سے تھیں نبی ﷺ ان کے پاس تشریف لائے نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں نبی ﷺ نے پوچھا کہ آئندہ کل کا روزہ رکھو گی ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں نبی ﷺ نے فرمایا پھر تم اپنا روزہ ختم کردو۔

【2】

【3】

حضرت جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار کی حدیثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص ریشمی لباس پہنتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کا لباس پہنائے گا۔

【4】

حضرت جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار کی حدیثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے وقت نبی ﷺ میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت تسبیحات پڑھ رہی تھی کچھ دیر بعد نبی ﷺ کسی کام سے چلے گئے پھر نصف النہار کے وقت واپس آئے تو فرمایا کیا تم اس وقت سے یہاں بیٹھی ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں نبی ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کا وزن اگر تمہاری اتنی لمبی تسبیحات سے کیا جائے تو ان کا پلڑا جھک جائے گا اور وہ یہ ہیں سبحان اللہ عدد خلقہ تین مرتبہ سبحان اللہ زنۃ عرشہ تین مرتبہ سبحان اللہ رضا نفسہ تین مرتبہ سبحان اللہ مداد کلمات تین مرتبہ۔