1032. حضرت رمیثہ کی حدیث

【1】

حضرت رمیثہ کی حدیث

حضرت رمیثہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ سعد بن معاذ کی وفات پر عرش الٰہی بھی ہلنے لگا اس وقت میں نبی ﷺ کے اتنا قریب تھی کہ اگر آپ کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت کو بوسہ دینا چاہتی تو دے سکتی تھی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے