104. حضرت محرش کعبی کی بقیہ حدیث۔

【1】

حضرت محرش کعبی کی بقیہ حدیث۔

حضرت محرش سے مروی ہے کہ نبی ﷺ جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کی نیت سے نکلے رات ہی کو مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ کیا اور رات ہی کو وہاں سے نکلے اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی ﷺ نے رات یہیں گذاری ہے جب سورج ڈھل گیا تو نبی ﷺ جعرانہ سے نکل کر بطن سرف میں آئے اور مدینہ جانے والے راستے پر ہولیے اسی وجہ سے نبی ﷺ کے اس عمرے کا حال لوگوں سے مخفی رہا۔