1040. حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی حدیثیں

【1】

حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی حدیثیں

حضرت امیمہ بنت رقیقہ سے مروی ہے کہ میں کچھ مسلمان خواتین کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوئی، نبی ﷺ نے ہمیں لقمہ دیا کہ اور حسب استطاعت اور بقدر طاقت ایساہی کریں گی، میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہم سے زیادہ رحم والے ہیں، یا رسول اللہ ! ہمیں بیعت کرلیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا (جاؤ میں نے تم سب کو بیعت کرلیا) میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا سو عورتوں سے بھی میری وہی بات ہے جو ایک عورت سے ہے۔

【2】

حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی حدیثیں

حضرت امیمہ بنت رقیقہ سے مروی ہے کہ میں کچھ مسلمان خواتین کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں بیعت کے لئے حاضر ہوئی اور ہم سب نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم آپ کے پاس ان شرائط پر بیعت کرنے کے لئے آئے ہیں کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، بدکاری نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، کوئی بہتان اپنے ہاتھوں، پیروں کے درمیان نہیں گھڑیں گی اور کسی نیکی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی، نبی ﷺ نے ہمیں لقمہ دیا کہ اور حسب استطاعت اور بقدر طاقت ایساہی کریں گی، میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہم سے زیادہ رحم والے ہیں، یا رسول اللہ ! ہمیں بیعت کرلیجئے، نبی ﷺ نے فرمایا (جاؤ میں نے تم سب کو بیعت کرلیا) میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، سو عورتوں سے بھی میری وہی بات ہے جو ایک عورت سے ہے، چناچہ نبی ﷺ نے ہم میں سے کسی عورت سے مصافحہ نہیں فرمایا۔

【3】

【4】

【5】

حضرت امیمہ بنت رقیقہ کی حدیثیں

حضرت امیمہ بنت رقیقہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا سو عورتوں سے بھی میری وہی بات ہے جو ایک عورت سے ہے۔