1061. حضرت صماء بنت بسر کی حدیثیں

【1】

حضرت صماء بنت بسر کی حدیثیں

حضرت صماء بنت بسر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا ہفتہ کے دن فرض روزوں کے علاوہ کوئی روزہ نہ رکھا کرو اور اگر تم میں سے کسی کو کھانے کے لئے کچھ بھی نہ ملے سوائے انگور کی ٹہنی کے یا درخت کی چھال کے تو اس ہی کو چبا لے۔

【2】

حضرت صماء بنت بسر کی حدیثیں

ایک خاتون صحابیہ نے نبی ﷺ سے ہفتہ کے دن روزہ رکھنے کا حکم پوچھا تو نبی ﷺ نے فرمایا اس کا کوئی خاص ثواب ہے اور نہ ہی کوئی وبال۔

【3】