1067. حضرت ام حکیم کی حدیث
حضرت ام حکیم کی حدیث
حضرت ام حکیم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ حضرت ضباعہ بنت زبیر کے یہاں تشریف لائے اور ان کے یہاں شانے کا گوشت ہڈی سے نوچ کر تناول فرمایا پھر نماز ادا فرمائی اور تازہ وضو نہیں کیا۔
حضرت ام حکیم کی حدیث
حشرج بن زیاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں غزوہ خیبر کے موقع پر نبی ﷺ کے ہمراہ نکلی میں اس وقت چھ میں سے چھٹی عورت تھی نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ ان کے ہمراہ خواتین بھی ہیں تو نبی ﷺ نے ہمارے پاس پیغام بھیجا کہ تم کیوں نکلی ہو اور کس کی اجازت سے نکلی ہو ؟ ہم نے جواب دیا کہ ہم لوگ اس لئے نکلے ہیں تاکہ ہمیں بھی حصہ ملے، ہم لوگوں کو ستو گھول کر پلا سکیں ہمارے پاس مریضوں کے علاج کا سامان بھی ہے، ہم بالوں کو کاٹ لیں گی اور اللہ کے راستہ میں اس کے ذریعے ان کی مدد کریں گی، نبی ﷺ نے فرمایا تم لوگ واپس چلی جاؤ، جب اللہ نے خیبر کو فتح کردیا تو نبی ﷺ نے ہمیں بھی مردوں کی طرح حصہ مرحمت فرمایا : میں نے اپنی دادی سے پوچھا کہ دادی جان ! نبی ﷺ نے آپ کو کیا حصہ دیا ؟ انہوں نے جواب دیا کھجوریں۔