1075. حضرت ام طفیل کی حدیثیں

【1】

حضرت ام طفیل کی حدیثیں

حضرت ابی بن کعب (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق سے میرا اس بات پر اختلاف رائے ہوگا کہ اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہوجائے اور وہ حاملہ ہو تو کیا حکم ہے ؟ میری رائے یہ تھی کہ جب اس کے یہاں بچہ پیدا ہوجائے تو وہ دوسرا نکاح کرسکتی ہے، اس پر میری ام ولدہ ام طفیل نے حضرت عمر اور مجھ سے کہا کہ نبی ﷺ نے سبیعہ اسلمیہ کو حکم دیا تھا کہ جب اس کے یہاں بچہ پیدا ہوجائے تو وہ دوسرا نکاح کرسکتی ہے۔

【2】