1076. حضرت ام جندب ازدیہ کی حدیثیں
【1】
حضرت ام جندب ازدیہ کی حدیثیں
حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا لوگو ! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھکیری جیسی کنکریاں لے لینا۔
【2】
حضرت ام جندب ازدیہ کی حدیثیں
حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ انہوں نے عرفات سے واپسی پر نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لوگو ! سکون اور ورقار کو اپنے اوپر لازم کرلو اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔
【3】
حضرت ام جندب ازدیہ کی حدیثیں
حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا لوگو ! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔