1078. حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی مقام پر پڑاؤ کرے اور یہ کلمات کہہ لے اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من شرما خلق سے تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی مقام پر پڑاؤ کرے اور یہ کلمات کہہ لے اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من شرما خلق سے تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی مقام پر پڑاؤ کرے اور یہ کلمات کہہ لے اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من شر ما خلق سے تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی مقام پر پڑاؤ کرے اور یہ کلمات کہہ لے تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی، یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی مقام پر پڑاؤ کرے اور یہ کلمات کہہ لے تو اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی، یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ انہوں نبی سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت کو بھی خواب میں وہی کیفیت پیش آئے جو مرد کو پیش آتی ہے تو کیا حکم ہے ؟ نبی نے فرمایا جب تک انزال نہ ہو اس پر غسل نہیں ہوگا، جیسے مرد پر انزال سے پہلے غسل واجب نہیں ہوتا۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ انہوں نبی سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر عورت کو بھی خواب میں وہی کیفیت پیش آئے جو مرد کو پیش آتی ہے تو کیا حکم ہے ؟ نبی نے فرمایا اسے چاہئے کہ غسل کرلے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرات حسنین کے پاس دوڑتے ہوئے آئے، نبی نے انہیں سینے سے لگا لیا اور فرمایا اولاد بخل اور بزدلی کا سبب بن جاتی ہے اور تم اللہ کا ریحان ہو اور وہ آخری پکڑ جو رحمان نے کفار پر فرمائی وہ مقام وج میں تھی۔ فائدہ وج طائف کے ایک علاقے کا نام تھا جس کے بعد نبی نے کوئی غزوہ نہیں فرمایا۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ بنت حکیم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ کا حوض ہوگا ؟ نبی نے فرمایا ہاں ! اور اس حوض پر میرے پاس آنے والوں میں سب سے پسند یدہ لوگ تمہاری قوم کے لوگ ہونگے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
یحنس کہتے ہیں جب حضرت امیر حمزہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو انہوں نے بنو نجار کی خاتون خولہ بنت قیس سے خولہ نبی کی احادیث بیان کرتی تھیں وہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ہمارے یہاں تشریف لائے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ فرماتے ہیں قیامت کے دن آپ کا ایک حوض ہوگا جس کی مسافت فلاں علاقے سے فلاں علاقے تک ہوگی ؟ نبی نے فرمایا یہ بات صحیح ہے اور اس سے سیراب ہونے والوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم ہوگی۔ حضرت خولہ مزید کہتی ہیں کہ پھر میں نبی کی خدمت میں ایک ہنڈیا لے کر حاضر ہوئی، جس میں خبزہ یا حریرہ تھا، نبی نے کھانا تناول فرمانے کے لئے ہنڈیا میں ہاتھ ڈالا تو اس کے گرم ہونے کی وجہ سے نبی کی انگلیاں جل گئیں اور نبی کے منہ سے " حس " نکلا، پھر فرمایا اگر ابن آدم کو ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے تب بھی " حس " کہتا ہے اور اگر گرمی کا احساس ہوتا ہے تب بھی " حس " کہتا ہے۔
حضرت خولہ بنت حکیم کی حدیثیں
حضرت خولہ بنت قیس جو حضرت حمزہ کی اہلیہ تھیں، سے مروی ہے کہ ایک دن نبی حضرت حمزہ کے پاس تشریف لائے اور دنیا کا تذکرہ ہونے لگا، نبی نے فرمایا دنیا سرسبز و شیریں ہے، جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جائے گی اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے گھسنے والے ایسے ہیں جنہیں اللہ سے ملنے کے دن جہنم میں داخل کیا جائے گا۔