1081. حضرت رافع بن خدیج کی اہلیہ کی حدیث
【1】
حضرت رافع بن خدیج کی اہلیہ کی حدیث
حضرت رافع بن خدیج کی اہلیہ سے مروی ہے کہ غزوہ احد یا خیبر کے موقع پر رافع کی چھاتی میں کہیں سے ایک تیر آ کر لگا وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ یہ تیر کھینچ کر نکال دیجئے ! نبی ﷺ نے فرمایا رافع ! اگر تم چاہو تو میں تیر اور اس کی کیلی دونوں چیزیں نکال دیتاہوں اور اگر تم چاہو تو تیر نکال دیتاہوں اور کیل رہنے دیتاہوں اور قیامت کے دن تمہارے شہید ہونے کی گواہی دینے کا وعدہ کرتا ہوں انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ صرف تیر نکال دیں اور کیل رہنے دیں اور قیامت کے دن میرے شہید ہونے کی گواہی دیدیں چناچہ نبی ﷺ نے تیر نکال لیا اور کیل رہنے دی۔