1085. نبی (علیہ السلام) کی ایک زوجہ مطہرہ کی روایت

【1】

نبی (علیہ السلام) کی ایک زوجہ مطہرہ کی روایت

حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ سے کسی نے سوال پوچھا یا رسول اللہ ! احرام باندھنے کے بعد ہم کون سے جانور قتل کرسکتے ہیں ؟ نبی ﷺ نے فرمایا پانچ قسم کے جانوروں کو قتل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بچھو، چوہے، چیل، کوے اور باؤلے کتے۔