1094. حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں

【1】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں

حضرت ابوسعید خدری اور حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا قربانی کا گوشت کھا بھی سکتے ہو اور ذخیرہ بھی کرسکتے ہو۔

【2】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں

حضرت ابوسعید خدری اور حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں پہلے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے کی ممانعت کی تھی، اب تم قربانی کا گوشت کھا بھی سکتے ہو اور ذخیرہ بھی کرسکتے ہو۔

【3】

حضرت قتادہ بن نعمان کی حدیثیں

حضرت قتادہ بن نعمان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے کسی موقع پر قریشی لوگوں کی شان میں سخت کلمات کہے، نبی ﷺ نے وہ سن لئے اور فرمایا اے قتادہ ! قریش کو برا بھلا مت کہا کرو، کیونکہ تم ان میں سے بہت سے آدمیوں کو دیکھو گے اور ان کے اعمال کے سامنے اپنے عمل کو اور ان کے افعال کے سامنے اپنے فعل کو حقیر سمجھو گے اور جب انہیں دیکھو گے تو ان پر رشک کرو گے، اگر قریش کے سرکشی میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ کے یہاں ان کا کیا مقام و مرتبہ ہے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔