1103. حضرت ابوثعلبہ کی حدیث

【1】

حضرت ابوثعلبہ کی حدیث

حضرت ابو ثعلبہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! زمانہ اسلام میں میرے دو بچے فت ہوگئے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا وہ مسلمان آدمی جس کے دو نابالغ بچے فوت ہوگئے ہوں اللہ ان بچوں کے ماں باپ کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ عطا فرمائے گا، کچھ عرصے بعد مجھے حضرت ابوہریرہ ملے اور کہنےٌ لگے کہ کیا آپ ہی وہ ہیں جن سے نبی ﷺ نے دو بچوں کے متعلق کچھ فرمایا تھا ؟ میں نے کہا جی ہاں، وہ کہنے لگے کہ اگر نبی ﷺ نے یہ بات مجھ سے فرمائی ہوتی تو میری نظروں میں حمص اور فلسطین کی چیزوں سے بھی بہتر ہوتی۔