1109. حضرت ابومحذورہ کی حدیثیں
【1】
حضرت ابومحذورہ کی حدیثیں
حضرت ابومحذورہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے خود مجھے اذان کے انیس اور اقامت کے سترہ کلمات سکھائے اور فرمایا چار مر تبہ اللہ اکبر کہنا، دو مرتبہ اشھدان لاالہ الا اللہ کہنا، دو مرتبہ اشھد ان محمد الرسول اللہ کہنا پھر دو دو مرتبہ حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہنا پھر دو مرتبہ اللہ اکبر کہنا اور پھر لا الہ الا اللہ کہنا اور اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ ہیں اور ان میں ترجیح نہیں ہے۔
【2】
حضرت ابومحذورہ کی حدیثیں
حضرت ابومحذورہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے اذان کی سعادت ہمارے لئے اور ہمارے آزاد کردہ غلاموں کے لئے مقرر فرمادی، پانی پلانے کی خدمت بنو ہاشم کے سپرد کردی اور کلید برداری کا منصب بنو عبدالدار کو دے دیا۔