111. حضرت ابوعزہ کی حدیث۔

【1】

حضرت ابوعزہ کی حدیث۔

حضرت حارث بن زیاد سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ غزوہ خندق کے موقع پر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی ﷺ لوگوں سے ہجرت پر بیعت لے رہے تھے عرض کیا یا رسول اللہ اس شخص کو بھی بیعت میں شامل کرلیجیے نبی ﷺ نے فرمایا یہ کون ہے عرض کیا یہ میرا چچازاد بھائی حوط بن یزید ہے نبی ﷺ نے فرمایا میں تم سے بیعت نہیں لوں گا لوگ تمہارے پاس ہجرت کرکے آتے ہیں تم ان کے پاس ہجرت کرکے نہیں جاتے اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے جو شخص بھی انصار سے محبت کرتا ہو اللہ سے ملاقات کرے گا اللہ اسے اس طرح ملے گا کہ اللہ خود اس سے محبت کرتا ہوگا جو شخص بھی انصار سے نفرت کرتا ہو اللہ سے ملاقات کرتے وہ اللہ سے اس طرح ملے گا کہ اللہ خود اس سے نفرت کرتا ہوگا۔