1112. حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

【1】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے۔

【2】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے۔

【3】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

اور اچھی چیز کی نسبت کرتا ہے یاد رہے کہ حضرت ام کلثوم بنت عقبہ ان مہاجر خواتین میں سے ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کی بیعت کی تھی۔

【4】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے۔ اور اچھی چیز کی نسبت کرتا ہے یاد رہے کہ حضرت ام کلثوم بنت عقبہ ان مہاجر خواتین میں سے ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کی بیعت کی تھی۔

【5】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا سورت اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔

【6】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے۔ اور اچھی چیز کی نسبت کرتا ہے یا اچھی بات کہتا ہے اور میں نے نبی ﷺ کو سوائے تین جگہوں کے جھوٹ بولنے کی کبھی رخصت نہیں دی جنگ میں لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں میاں بیوی کے ایک دوسرے کو خوش کرنے میں۔

【7】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم بنت ابی سلمہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت ام سلمہ (رض) سے نکاح فرمایا تو انہیں بتایا کہ میں نے نجاشی کے پاس ہدیہ کے طور پر ایک حلہ اور چند اوقیہ مشک بھیجی ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ نجاشی فوت ہوگیا ہے اور غالباً میرا بھیجا ہوا ہدیہ واپس آجائے گا اگر ایسا ہوا تو وہ تمہارا ہوگا چناچہ ایسا ہی ہوا جیسے نبی ﷺ نے فرمایا تھا اور وہ ہدیہ واپس آگیا، نبی ﷺ نے ایک اوقیہ مشک اپنی تمام ازواج مطہرات میں تقسیم کردیا اور باقی ساری مشک اور وہ جوڑا حضرت ام سلمہ کو دے دیا۔

【8】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے۔ اور اچھی چیز کی نسبت کرتا ہے یا اچھی بات کہتا ہے۔

【9】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے تین جگہوں میں جھوٹ بولنے کی رخصت دی جنگ میں لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں میاں بیوی کے ایک دوسرے کو خوش کرنے میں۔

【10】

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ کی حدیثیں

حضرت ام کلثوم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ شخص جھوٹا نہیں ہوتا جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لئے کوئی بات کہہ دیتا ہے اور اچھی چیز کی نسبت کرتا ہے یا اچھی بات کہتا ہے اور میں نے نبی ﷺ کو سوائے تین جگہوں کے جھوٹ بولنے کی کبھی رخصت نہیں دی، جنگ میں، لوگوں کے درمیان صلح کرانے میں میاں بیوی کے ایک دوسرے کو خوش کرنے میں، یاد رہے کہ حضرت ام کلثوم بنت عقبہ ان مہاجر خواتین میں سے ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کی بیعت کی تھی۔