1123. حضرت ام مالک بہزیہکی حدیثیں

【1】

حضرت ام مالک بہزیہکی حدیثیں

حضرت ام مالک بہزیہ سے مروی ہے کہ نبی نے ارشاد فرمایا فتنہ کے زمانے میں لوگوں میں سب سے بہترین آدمی وہ ہوگا جو اپنے مال کے ساتھ الگ تھلگ رہ کر اپنے رب کی عبادت کرتا ہو اور اس کا حق ادا کرتا ہو اور دوسرا وہ آدمی جو راہ اللہ میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ کر نکلے، وہ دشمن کو خوف زدہ کرے اور دشمن اسے خوفزدہ کرے۔