1125. حضرت ضباعہ بنت زبیر کی حدیثیں
【1】
حضرت ضباعہ بنت زبیر کی حدیثیں
حضرت ام حکیم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی حضرت ضباعہ بنت زبیر کے یہاں تشریف لائے اور ان کے یہاں شانے کا گوشت ہڈی سے نوچ کر تناول فرمایا پھر نماز ادا فرمائی اور تازہ وضو نہیں کیا۔
【2】
حضرت ضباعہ بنت زبیر کی حدیثیں
حضرت ضباعہ سے مروی ہے کہ نبی ایک مرتبہ ان کے پاس آئے اور فرمایا تم حج کا احرام باندھ لو اور یہ نیت کرلو کہ اے اللہ ! جہاں تو مجھے روک دے گا وہی جگہ میرے احرام کھل جانے کی ہوگی۔
【3】
حضرت ضباعہ بنت زبیر کی حدیثیں
حضرت ضباعہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ عرض کیا یا رسول اللہ ! میں حج کرنا چاہتی ہوں نبی نے فرمایا تم حج کا احرام باندھ لو اور یہ نیت کرلو کہ اے اللہ ! جہاں تو مجھے روک دے گا وہی جگہ میرے احرام کھل جانے کی ہوگی۔