1133. حضرت سلمی بنت قیس کی حدیثیں
【1】
حضرت سلمی بنت قیس کی حدیثیں
حضرت سلمی بنت قیش سے مروی ہے کہ میں نے کچھ انصاری عورتوں کے ساتھ نبی کی بیعت کی تو منجملہ شرائط بیعت کے ایک شرط یہ بھی تھی کہ تم اپنے شوہروں کو دھوکہ نہیں دو گی، جب ہم واپس آنے لگے تو خیال آیا کہ نبی سے یہی پوچھ لیتے کہ شوہروں کو دھوکہ دینے سے کیا مراد ہے ؟ چناچہ ہم نے پلٹ کر نبی سے یہ سوال پوچھ لیا تو نبی نے فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے شوہر کا مال کسی دوسرے کو ہدیہ کے طور پر نہ دینا۔