1139. حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

【1】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت ام عطیہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی میرے یہاں تشریف لائے تو پوچھا کیا تمہارے پاس کچھ ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، البتہ نسیبہ نے ہمارے یہاں اسی بکری کا کچھ حصہ بھیجا ہے جو آپ نے ان کے یہاں بھیجی تھی، نبی نے فرمایا وہ اپنے ٹھکانے پر پہنچ چکی، اب اسے لے آؤ۔

【2】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے وقت نبی میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت تسبیحات پڑھ رہی تھی، کچھ دیر بعد نبی کسی کام سے چلے گئے، پھر نصف النہار کے وقت واپس آئے تو فرمایا کیا تم اس وقت سے یہاں بیٹھی ہو ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی نے فرمایا کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کا وزن اگر تمہاری لمبی تسبیحات سے کیا جائے تو ان کا پلڑا جھک جائے گا اور وہ یہ ہیں تین مرتبہ تین مرتبہ تین مرتبہ تین مرتبہ۔ حضرت جویریہ کا نام پہلے " برہ " تھا، جسے بعد میں نبی نے خود بدل کر " جویریہ " کردیا۔

【3】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن " جبکہ وہ روزے سے تھیں " نبی ان کے پاس تشریف لائے، نبی نے ان سے پوچھا کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا، ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، نبی نے پوچھا کہ آئندہ کل کا روزہ رکھو گی ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، نبی نے فرمایا پھر تم اپنا روزہ ختم کردو۔

【4】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ نبی نے ارشاد فرمایا جو شخص ریشمی لباس پہنتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے آگ کا لباس پہنائے گا۔

【5】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت ام عطیہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی میرے یہاں تشریف لائے تو پوچھا کیا تمہارے پاس کچھ ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، البتہ نسیبہ نے ہمارے یہاں اسی بکری کا کچھ حصہ بھیجا ہے جو آپ نے ان کے یہاں بھیجی تھی، نبی نے فرمایا وہ اپنے ٹھکانے پر پہنچ چکی، اب اسے لے آؤ۔

【6】

حضرت جویریہ بنت حارث کی حد یثیں

حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن " جبکہ وہ روزے سے تھیں " نبی ان کے پاس تشریف لائے، نبی نے ان سے پوچھا کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، نبی نے پوچھا کہ آئندہ کل کا روزہ رکھو گی ؟ انہوں نے عرض کیا نہیں نبی نے فرمایا پھر تم اپنا روزہ ختم کردو۔