1140. حضرت درہ بنت ابی لہب کی حد یثیں

【1】

حضرت درہ بنت ابی لہب کی حد یثیں

حضرت درہ بنت ابی لہب سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت عائشہ کے پاس تھی کہ نبی تشریف لے آئے اور فرمایا میرے پاس وضو کا پانی لاؤ، میں اور حضرت عائشہ ایک برتن کی طرف تیزی سے بڑھے، میں پہلے پہنچ گئی اور اسے لے آئی، پھر نبی نے وضو کیا اور نگاہیں اٹھا کر مجھ سے فرمایا تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں، پھر ایک آدمی کو لایا گیا، اس نے کہا میں نے یہ کام نہیں کیا بلکہ لوگوں نے مجھ سے کہا تھا، اس نے نبی سے برسر منبر یہ سوال کیا تھا کہ لوگوں میں سب سے بہترین کون ہے ؟ نبی نے فرمایا جو اللہ کے دین کی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا ہو۔

【2】

حضرت درہ بنت ابی لہب کی حد یثیں

حضرت درہ بنت ابی لہب سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے نبی سے برسر منبر یہ سوال کیا تھا کہ لوگوں میں سے سب سے بہترین کون ہے ؟ نبی نے فرمایا جو سب سے زیادہ قرآن پڑھنے والا، متقی، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والا اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا ہو۔