1143. حضرت ام ایوب کی حدیثیں
【1】
حضرت ام ایوب کی حدیثیں
حضرت ام ایوب سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کی خدمت میں کہیں سے کھانا آیا جس میں لہسن تھا، نبی نے اپنے ساتھیوں سے فرما دیا تم اسے کھالو، میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں اپنے ساتھی یعنی فرشتے کو ایذاء پہنچانا اچھا نہیں سمجھتا۔
【2】
حضرت ام ایوب کی حدیثیں
حضرت ام ایوب سے مروی ہے کہ نبی نے ارشار فرمایا قرآن کریم سات حرفوں پر نازل ہوا ہے، تم جس حرف پر بھی اس کی تلاوت کرو گے، وہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گا۔
【3】
حضرت ام ایوب کی حدیثیں
حضرت ام ایوب سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کی خدمت میں کہیں سے کھانا آیا جس میں لہسن تھا، نبی نے اپنے ساتھیوں سے فرما دیا تم اسے کھالو، میں تمہاری طرح نہیں ہوں، میں اپنے ساتھی یعنی فرشتے کو ایذاء پہنچانا اچھا نہیں سمجھتا۔
【4】
حضرت ام ایوب کی حدیثیں
حضرت ام ایوب سے مروی ہے کہ نبی نے ارشاد فرمایا قرآن کریم سات حرفوں پر نازل ہوا ہے تم جس حرف پر بھی تلاوت کرو گے، وہ تمہاری طرف سے کفایت کر جائے گا۔