1146. حضرت کبیثہ کی حدیث

【1】

حضرت کبیثہ کی حدیث

حضرت کبیشہ سے مروی ہے کہ نبی ان کے یہاں تشریف لائے، ان کے پاس ایک مشکیزہ تھا، نبی نے کھڑے کھڑے اس کے منہ سے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرمایا گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے اور اس میں " کبیشہ " نام کی تصریح بھی مو جود ہے۔