1153. حضرت ام جمیل بنت مجللکی حدیث

【1】

حضرت ام جمیل بنت مجللکی حدیث

حضرت محمد بن حاطب کی والدہ ام جمیل کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں تمہیں سر زمین حبشہ سے لے کر آرہی تھی، جب میں مدینہ منورہ سے ایک یا دو راتوں کے فاصلے پر رہ گئی تو میں نے تمہارے لئے کھانا پکانا شروع کیا، اسی اثناء میں لکڑیاں ختم ہوگئیں میں لکڑیوں کی تلاش میں نکلی تو تم نے ہانڈی پر ہاتھ مارا تو وہ الٹ کر تمہارے بازو پر آگئی، میں تمہیں لے کر نبی کی خدمت میں خاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یہ محمد بن حاطب ہے نبی نے تمہارے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور تمہارے سر پر ہاتھ پھیر کر تمہارے لئے دعاء فرمائی، نبی تمہارے ہاتھ پر اپنا لعاب دہن ڈالتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے اے لوگوں کے رب ! اس تکلیف کو دور فرما اور شفاء عطا فرما کہ تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیرے علاوہ کسی کی شفاء نہیں ہے، ایسی شفاء عطاء فرما جو بیماری کا نام ونشان بھی نہ چھوڑے، میں تمہیں نبی کے پاس سے لے کر اٹھنے بھی نہیں پائی تھی کہ تمہارا ہاتھ ٹھیک ہوگیا۔