1154. حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
موسیٰ جہنی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں فاطمہ بنت علی کی خدمت میں خاضر ہوا، انہوں نے فرمایا کہ مجھے حضرت اسماء بنت عمیس نے بتایا کہ نبی نے حضرت علی (رض) سے فرمایا تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہے جو حضرت ہارون کو موسیٰ ٰ سے نسبت تھی، البتہ فرق یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔
حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ جب حضرت جعفر شہید ہوئے تو نبی نے ہمارے پاس تشریف لا کر فرمایا تین دن تک سوگ کے کپڑے پہننا، پھر جو چاہو کرنا۔ دوسری حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ نبی سب سے پہلے حضرت میمونہ کے گھر میں بیمار ہوئے، نبی کا مرض بڑھتا گیا، حتیٰ کہ نبی پر بیہوشی طاری ہوگئی، ازواجِ مطہرات نے نبی میں دوا ڈالنے کے لئے باہم مشورہ کیا، چناچہ انہوں نے نبی کے منہ میں دوا ڈال دی، نبی کو جب افاقہ ہوگیا تو پوچھا یہ کیا ہے ؟ ہم نے عرض کیا کہ یہ آپ کی ازواجِ مطہرات کا کام ہے جو یہاں سے آئی ہیں اور ارض حبشہ کی طرف اشارہ کیا، ان میں حضرت اسماء بنت عمیس بھی شامل تھیں، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارا خیال تھا کہ آپ کو ذات الجنت کی بیماری کا عارضہ ہے، نبی نے فرمایا یہ ایسی بیماری ہے جس میں اللہ تعالیٰ مجھے مبتلا نہیں کرے گا، اس گھر میں کوئی آدمی بھی ایسا نہ رہے جس کے منہ میں دوا نہ ڈالی جائے، سوائے نبی کے چچا یعنی حضرت عباس کے، چناچہ اس دن حضر میمونہ کے منہ میں دوا ڈالی گئی حالانکہ وہ اس دن روزے سے تھیں، کیونکہ نبی نے بڑی تاکید سے اس کا حکم دیا تھا۔
حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ ! جعفر کے بچوں کو نظر لگ جاتی ہے، کیا میں ان پر دم کرسکتی ہوں ؟ نبی نے فرمایا ہاں ! اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جاسکتی تو وہ نظر بد ہوتی۔
حضرت اسماء بنت عمیس کی حدیثیں
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ کو تیار کرنے والی اور نبی کی خدمت میں انہیں پیش کرنے والی میں ہی تھی، میرے ساتھ کچھ اور عورتیں بھی تھیں، واللہ نبی کے پاس ہم نے مہمان نوازی کے لئے دودھ کے ایک پیالے کے علاوہ کچھ نہیں پایا، جسے نبی نے پہلے خود نوش فرمایا : پھر حضرت عائشہ کو وہ پیالہ پکڑا دیا، وہ شرما گئیں، ہم نے ان سے کہا کہ نبی کا ہاتھ واپس نہ لوٹاؤ، بلکہ یہ برتن لے لو، چناچہ انہوں نے شرماتے ہوئے وہ پیالہ پکڑ لیا اور اس میں سے تھوڑا سا دودھ پی لیا، پھر نبی نے فرمایا اپنی سہیلیوں کو دے دو ، ہم نے عرض کیا کہ ہمیں اس کی خواہش نہیں ہے، نبی نے فرمایا بھوک اور جھوٹ کو اکٹھا مت کرو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر ہم میں سے کوئی عورت کسی چیز کی خواہش رکھتی ہو اور وہ کہہ دے مجھے خواہش نہیں ہے تو کیا اسے جھوٹ میں شمار کیا جائے گا ؟ نبی نے فرمایا جھوٹ کو جھوٹ لکھا جاتا ہے اور چھوٹے جھوٹ کو چھوٹا جھوٹ لکھا جاتا ہے۔