1156. حضرت حمنہ بنت حجش کی حدیثیں

【1】

حضرت حمنہ بنت حجش کی حدیثیں

حضرت حمنہ جحش سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کی خدمت میں خاضر ہوئی اور عرض کیا کہ مجھے بہت شدت سے ساتھ ماہواری کا خون جاری ہوتا ہے، نبی نے فرمایا کپڑا استعمال کرو، میں نے عرض کیا کہ وہ اس سے زیادہ شدید ہے (کپڑے سے نہیں رکتا) اور میں تو پر نالے کی طرح بہہ رہی ہوں، نبی نے فرمایا اس صورت میں تم ہر مہینے کے چھ یا سات دنوں کو علم الٰہی کے مطابق ایام حیض شمار کرلیا کرو، پھر غسل کرکے ٢٣ یا ٢٤ تک نماز روزہ کرتی رہو اور اس کی ترتیب یہ رکھو کہ ایک مرتبہ نماز ِ فجر کے لئے غسل کیا کرو، پھر ظہر کو مؤخر اور عصر کو مقدم کرکے ایک ہی مرتبہ غسل کرکے یہ دونوں نمازیں پڑھ لو، پھر مغرب کو مؤخر اور عشاء کو مقدم کرکے ایک ہی مرتبہ غسل کے ذریعے یہ دونوں نمازیں پڑھ لیا کرو، مجھے یہ طریقہ دوسرے طریقے سے زیادہ پسند ہے۔

【2】