1158. حضرت ام کرز کی حدیث
【1】
حضرت ام کرز کی حدیث
حضرت ام کرز سے مروی ہے کہ نبی کے پاس ایک چھوٹے بچے کو لایا گیا، اس نے نبی پر پیشاپ کردیا، نبی نے حکم دیا تو اس پر پانی کے چھینٹے مار دیئے گئے، پھر ایک بچی کو لایا گیا، اس نے پیشاپ کیا تو نبی نے اسے دھونے کا حکم دیا۔