1165. حضرت میمونہ بنت سعد کی حدیثیں

【1】

حضرت میمونہ بنت سعد کی حدیثیں

حضرت میمونہ بنت سعد " جو نبی کی آزاد کردہ باندی تھیں " سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی سے " ناجائز بچے " کے متعلق پوچھا تو نبی نے فرمایا اس میں کوئی خیر نہیں ہوتی، میرے نزدیک وہ دو جوتیاں پہن کر میں راہ اللہ میں جہاد کروں، کسی ولد الزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔

【2】

حضرت میمونہ بنت سعد کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو بوسہ دے دے اور وہ دونوں روزے سے ہوں تو کیا حکم ہے ؟ نبی نے فرمایا انکا روزہ ٹوٹ گیا۔

【3】

حضرت میمونہ بنت سعد کی حدیثیں

حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا اے اللہ کے نبی ! ہمیں بیت المقدس کے متعلق کچھ بتائیے، نبی نے فرمایا وہ اٹھائے جانے اور جمع کئے جانے کا علاقہ ہے، تم وہاں جا کر اس میں نماز پڑھا کرو، کیونکہ بیت المقدس میں ایک نماز پڑھنا دوسری جگہوں پر ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے، انہوں نے عرض کیا کہ بتایئے کہ اگر کسی آدمی میں وہاں جانے کی طاقت نہ ہو، وہ کیا کرے ؟ نبی نے فرمایا اسے چاہئے کہ زیتون کا تیل بھیج دے جو وہاں چراغوں میں جلایا جائے، کیونکہ اس کی طرف ہدیہ بھیجنے والاے ایسے ہی ہے جیسے اس نے اس میں نماز پڑھی ہو۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔