1169. حضرت ابوزھیر ثقفی کی حدیث
【1】
حضرت ابوزھیر ثقفی کی حدیث
ابوبکر بن ابی زہیر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی کو زمانہ نبوت میں طائف میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے لوگو ! عنقریب تم اہل جنت اور اہل جہنم یا اچھوں اور بروں میں امتیاز کرسکو گے، ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ ! وہ کیسے ؟ نبی نے فرمایا کہ لوگوں کی اچھی اور بری تعریف کے ذریعے کیونکہ تم لوگ ایک دوسرے کے متعلق زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔