120. وفد عبدالقیس کی بقیہ حدیث۔

【1】

وفد عبدالقیس کی بقیہ حدیث۔

وفد عبدالقیس کے کچھ لوگ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ جب نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب ہم لوگوں کے پاس گئے تو انہوں نے ہمارے لئے جگہ کشادہ کردی ہم لوگ وہاں جا کر بیٹھ گئے نبی ﷺ نے ہمیں خوش آمدید کہا ہمیں دعائیں دی اور ہمارے طرف دیکھ کر فرمایا کہ تمہارا سردار کون ہے ہم سب نے منذر بن عائذ کی طرف اشارہ کردیا نبی ﷺ نے فرمایا کیا یہی اشج ہیں اصل میں ان کے چہرے پر گدھے کے کھر کی چوٹ کانشان تھا یہ پہلا دن تھا کہ جب ان کا یہ نام پڑا ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ جی ہاں۔ اس کے بعد کچھ لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے اپنی سواریاں باندھیں سامان سمیٹا پراگندگی کو دور کیا سفر کے کپڑے اتارے عمدہ کپڑے زین کئے پھر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی ﷺ نے اپنے مبارک پاؤں پھیلا کر پیچھے سے ٹیک لگائی ہوئی تھی جب اشج قریب پہنچتے تو لوگوں نے ان کے لے جگہ کشادہ کی اور کہا اے اشج یہاں تشریف لاؤ نبی ﷺ بھی سیدھے کھڑے ہوئے اور پاؤں سمیٹ لئے اور پاؤں سمیٹ لئے اور فرمایا کہ اشج یہاں آؤ وہ نبی ﷺ کی دائیں جانب جا کر بیٹھ گئے نبی ﷺ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ لطف و کرم سے پیش آئے اور ان کے شہروں کے متعلق دریافت کیا اور ایک ایک بستی مثلا صفا، مشقر وغیرہ دیگر بستیوں کے نام لئے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کو تو ہماری بستیوں کے نام ہم سے بھی زیادہ اچھی معلوم ہیں نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہارے علاقوں میں گیا ہوا ہوں اور وہاں میرے ساتھ کشادگی کا معاملہ رہا ہے۔ پھر نبی ﷺ انصار کی طرف متوجہ ہوئے فرمایا اے گروہ انصار اپنے بھائیوں کا اکرام کرو یہ اسلام میں تمہارے مشابہہ ہیں ملاقات اور خوش خبری میں تمہارے سب سے زیادہ مشابہہ ہیں یہ لوگ اپنی رغبت سے بلا کسی جبرواکرہ یا ظلم کے اس وقت اسلام لائے ہیں جبکہ دوسروں لوگوں نے اسلام لانے سے انکار کردیا اور قتل ہوگئے۔ اگلے دن نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کہ تم نے اپنے بھائیوں کا اکرام اور میزبانی کا طریقہ کیساپایا انہوں نے جواب دیا یہ لوگ بہترین بھائی ثابت ہوئے ہیں انہوں نے ہمیں نرم گرم بستر مہیا کئے بہترین کھانا کھلایا اور صبح و شام ہمیں اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی ﷺ کی سنت سکھاتے رہے نبی ﷺ یہ سن کر بہت خوش ہوئے پھر ہم سب کی طرف فردا فردا متوجہ ہوئے اور ہم نے نبی ﷺ کی طرف وہ چیزیں پیش کیں جو ہم نے سیکھی تھیں اور نبی ﷺ نے بھی ہمیں سکھائیں تھیں ہم میں سے بعض لوگ وہ بھی تھے جنہوں نے التحیات، سورت فاتحہ اور ایک دو سورتیں اور کچھ سنتیں سیکھی تھیں۔ اس کے بعد نبی ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے فرمایا کہ کیا تم لوگوں کے پاس زاد راہ ہے لوگ خوشی سے اپنے اپنے خیموں کی طرف دوڑے اور ہر آدمی اپنے ساتھ کھجوروں کی تھیلی لے آیا اور لا کر نبی ﷺ کے سامنے ایک دسترخوان پر رکھ دیا نبی ﷺ نے انے دست مبارک سے جو چھڑی پکڑی ہوئی تھی اور کبھی کبھی آپ اسے اپنی کوکھ میں چباتے تھے جو ایک گز سے لمبی اور دو گز سے چھوٹی تھی سے اشارہ کرکے فرمایا کیا تم اسے تعضوص کہتے ہوں ہم نے عرض کیا جی ہاں پھر دوسری تھیلی کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کیا تم اسے برنی کہتے ہو ہم نے عرض کیا جی ہاں نبی ﷺ نے فرمایا یہ سب سے زیادہ بہترین اور فائدہ مند کھجور ہے۔ ہم اپنا وہ کھانا واپس لے کر واپس آئے تو ہم نے سوچا کہ اب سب سے زیادہ اسے اگائیں گے اور اس سلسلے میں ہماری رغبت میں اضافہ ہوگیا حتی کہ ہمارے اکثر باغات میں برنی کھجور لگنے لگی اسی دوران اشج کہنے لگے یا رسول اللہ ہمارا علاقہ بنجر اور شور علاقہ ہے اگر ہم یہ مشروبات نہ پئیں تو ہمارے رنگ بدل جائیں اور پیٹ بڑھ جائیں نبی ﷺ نے فرمایا دبائ، حنتم اور نقیر کچھ نہ پیا کرو بلکہ تمہیں اپنے مشکیزے سے پینا چاہیے۔ اشج کہنے لگے کہ یا رسول اللہ میری ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہمیں اتنی مقدار کی دونوں ہتھیلیوں سے اشارہ کرکے فرمایا اجازت دیدیں نبی ﷺ نے اپنے ہاتھوں کی ہتھلیوں سے اشارہ کرکے فرمایا اگر میں تمہیں اتنی مقدار کی اجازت دیدوں تو تم اتنی مقدار پینے لوگ گے یہ کہہ کر آپ نے ہاتھوں کی کشادگی ظاہر کی مطلب یہ تھا کہ اس مقدار سے آگے نکل جاؤ گے جب تم میں سے کوئی شخص نشے سے مد ہوش ہوجائے گا تو اپنے ہی چچازاد کی طرف تلوار بڑھ کر تلوار سے اس کی پنڈلی کاٹ دے گا۔ دراصل اس وفد میں ایک آدمی تھا جس تعلق بنوعصر سے تھ اور اس کا نام حارث تھا اس کی پنڈلی ایسے ہی ایک موقع پر کٹ گئی تھی جبکہ انہوں نے ایک گھر میں اپنے ہی قبیلے کی ایک عورت کے متعلق اشعار کہتے ہوئے شراب پی تھی اور اسی دوران اہل خانہ میں سے ایک شخص نے نشے سے مد ہوش کر اس کی پنڈلی کاٹ دی تھی حارث کا کہنا تھا کہ جب میں نے نبی ﷺ کے منہ سے یہ جملہ سنا تو میں اپنی پنڈلی پر کپڑ اڈال کر اسے چھپانے کی کوشش کرنے لگا جسے اللہ نے ظاہر کردیا تھا۔