131. حضرت ولید بن عبادہ کی حدیث۔

【1】

حضرت ولید بن عبادہ کی حدیث۔

حضرت ولید بن عبادہ سے مروی ہے کہ ہم نے نبی ﷺ سے اس شرط پر بیعت کی کہ ہم نبی ﷺ کی بات تنگی اور فراخی اور خوشدلی اور تنگ دلی اور ہم پر دوسروں کو ترجیح دینے کی صورت میں بھی سنیں گے اور اطاعت کریں گے کسی معاملے میں اس کے حقدار سے جھگڑا نہیں کریں گے حق پر قائم رہیں گے خواہ کہیں بھی ہو اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کریں گے۔ راوی حدیث شعبہ کہتے ہیں کہ سیار نے یہ حرف خواہ کہیں بھی ہو ذکر نہیں کیا تھا البتہ یحییٰ نے ذکر کیا تھا اور میں نے اس میں جو چیز بھی ذکر کی ہے وہ سیار سے منقول ہے یا یحییٰ سے۔