145. حضرت مہران کی حدیث۔
【1】
حضرت مہران کی حدیث۔
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ام کلثوم بنت علی کے پاس صدقہ کی کوئی چیز لے کر آیا انہوں نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ مجھے نبی ﷺ کے آزاد کردہ غلام جس کا نام مہران تھا نے یہ حدیث سنائی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہم آل محمد کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور کسی قوم کا آزاد کردہ غلام بھی ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔