151. حضرت حجاج بن عمرو انصاری کی حدیث۔

【1】

حضرت حجاج بن عمرو انصاری کی حدیث۔

دو مختلف سندوں سے حضرت حجاج بن عمرو سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جس شخص کی ٹانگ ٹوٹ جائے وہ لنگڑا ہوجائے تو وہ حلال ہوجائے اور اگلے سال اس پر دوسرا حج لازم ہوگا راوی کہتے ہیں میں نے اس حدیث کا حضرت ابن عباس اور ابوہریرہ (رض) ذکر کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق فرمائی۔