152. حضرت ابوسعید زرقی کی حدیث۔

【1】

حضرت ابوسعید زرقی کی حدیث۔

حضرت ابوسعید زرقی سے مروی ہے کہ قبیلہ اشجع کے ایک آدمی نے نبی ﷺ سے عزل کے متعلق پوچھا اور کہا کہ دراصل میری بیوی ابھی دودھ پلا رہی ہے نبی ﷺ نے فرمایا جس چیز کا رحم میں ہونا مقدر ہوچکا وہ ہو کر رہے گی۔