153. حضرت حجاج اسلمی کی حدیث۔
【1】
حضرت حجاج اسلمی کی حدیث۔
حضرت حجاج اسلمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ دودھ پلانے والی کے حق میں کون سی چیز مجھے سبکدوش کرسکتی ہے نبی ﷺ نے فرمایا اسے ایک غلام یا باندی بطور تحفہ کے دیدی جائے۔
【2】
حضرت حجاج اسلمی کی حدیث۔
عبدالرحمن بن ابی عمرہ کے چچا سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا میرے نام اور کنیت کو اکٹھا نہ کیا کرو کہ ایک ہی آدمی میرا نام بھی رکھ لے اور میری کنیت بھی۔