156. حضرت سہیل بن بیضاء کی حدیث۔

【1】

حضرت سہیل بن بیضاء کی حدیث۔

حضرت سہیل بن بیضاء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ لوگ نبی ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے میں نبی ﷺ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا نبی ﷺ نے دو تین مرتبہ بلند آواز سے پکار کر فرمایا اے سہیل بن بیضاء میں ہر مرتبہ لبیک کہتارہا یہ آواز لوگوں نے بھی سنی اور وہ یہ سمجھے کہ نبی ﷺ انہیں بھی یہ بات سنانا چاہتے ہیں چناچہ آگے والے اپنی جگہ پر رک گئے اور پیچھے والے قریب آگئے جب سب لوگ جمع ہوگئے تو نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتا ہو اللہ اس پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دیدے گا اور اس کے لئے جنت واجب کردے گا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

【2】

حضرت سہیل بن بیضاء کی حدیث۔

حضرت سہیل بن بیضاء سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے میں نبی ﷺ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا نبی ﷺ نے دو تین مرتبہ بلند آواز سے پکار کر فرمایا اے سہیل بن بیضا میں ہر مرتبہ لبیک کہتا رہا یہ آواز لوگوں نے بھی سنی اور وہ یہ سمجھے کہ نبی ﷺ انہیں بھی یہ بات سنانا چاہتے ہیں چناچہ سب لوگ جمع ہوگئے تو نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتاہو اللہ اس پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دے گا اور اس کے لئے جنت کو واجب کردے گا۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔