160. قبیلہ بہز کے ایک صحابی کی روایت۔
【1】
قبیلہ بہز کے ایک صحابی کی روایت۔
حضرت عمیر بن سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کا گذر مقام روحاء سے ہوا وہاں ایک گدھا پڑھا ہوا تھا جو زخمی تھا لوگوں نے نبی ﷺ سے اس کا ذکر کیا نبی ﷺ نے فرمایا اسے اس طرح پڑا رہنے دو یہاں تک کہ اس کا مالک آجائے ابھی کچھ دیر ہی گذری تھی کہ قبیلہ بہز کا ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ یہ میرا شکار ہے آپ اس کے ساتھ جو چاہیں کریں نبی ﷺ نے حضرت صدیق اکبر کو حکم دیا کہ اور انہوں نے اسے ساتھیوں میں تقسیم کردیا پھر نبی ﷺ وہاں سے روانہ ہوئے اور عقبہ اثایہ پر پہنچے تو وہاں ایک ہرن نظر آیا جس کے جسم میں تیر پیوست تھا اور وہ ایک چٹان کے سائے میں ٹیرھا ہو کر پڑا تھا نبی ﷺ نے اپنے ایک ساتھی کو حکم دیا کہ تم یہیں ٹھہرو یہاں تک کہ سارے ساتھی گذر جائیں۔