165. حضرت عبدالرحمن بن عثمان کی حدیث۔
【1】
حضرت عبدالرحمن بن عثمان کی حدیث۔
حضرت عبدالرحمن بن عثمان سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی طبیب نے نبی ﷺ کے سامنے ایک دواء کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ اس میں مینڈک کے اجزاء بھی شامل کرتا ہے تو نبی ﷺ نے مینڈک کو مارنے سے منع فرما دیا۔