167. حضرت عویمر بن اشقر کی حدیث۔
【1】
حضرت عویمر بن اشقر کی حدیث۔
حضرت عویمر بن اشقر سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ نبی ﷺ سے پہلے ہی قربانی کا جانور ذبح کرلیا جب نبی ﷺ عید کی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے نبی ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا نبی ﷺ نے انہیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا۔