170. حضرت سوید بن نعمان کی حدیث

【1】

حضرت سوید بن نعمان کی حدیث

حضرت سوید بن نعمان جو اصحاب شجرہ میں سے تھے کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ کسی سفر میں تھے کہ لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہ تھا انہیں کچھ ستو ملے جو انہوں نے پھانک لئے اور اس کے اوپر پانی پی لیا پھر پانی سے کلی کی اور نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھادی۔

【2】

حضرت سوید بن نعمان کی حدیث

حضرت سوید بن نعمان سے مروی ہے کہ فتح خیبر کے سال ہم لوگ نبی ﷺ کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم لوگ مقام صہباء میں پہنچے تو اور نبی ﷺ عصر کی نماز پڑھاچکے تو کھانامنگوایا تو کھانے میں صرف ستو ہی پیش کیا جاسکے لوگوں نے وہی پھانک لئے اور اس کے اوپر پانی پی لیا پھر پانی سے کلی کی اور نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر انہیں نماز پڑھادی۔