172. حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

【1】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی ﷺ کے قربانی کرنے سے پہلے ہی قربانی کرلی نبی ﷺ نے انہیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا تو وہ کہنے لگے کہ اب تو میرے پاس صرف چھ ماہ کا ایک بچہ ہے نبی ﷺ نے انہیں وہی ذبح کرنے کا حکم دے دیا۔

【2】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دنیا اس وقت تک فناء نہ ہوگی جب تک اس کا اقتدار کمینہ ابن کمینہ کو نہ مل جائے۔

【3】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【4】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ عیدگاہ نقیع کی طرف جارہے تھے راستے میں نبی ﷺ نے ایک آدمی کے غلے میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالا تو اس میں دھوکہ نظر آیا نبی ﷺ نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمیں دھوکہ دے۔

【5】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【6】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا حدود اللہ کے علاوہ کسی سزا میں دس سے زیادہ کوڑے نہ مارے جائیں۔

【7】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی ﷺ سے سب سے افضل کمائی کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا مقبول تجارت اور انسان کا اپنے ہاتھ سے محنت مزدوری کرنا۔

【8】

حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔

ابوبکر بن ابی جہم کہتے ہیں کہ اور زید بن حسن چلے آرہے تھے ہمارے درمیان ابن رمانہ اس طرح چل رہے تھے کہ ہم نے ان کی خاطر اپنے کندھے سیدھے کر رکھے تھے اور وہ ان پر سہارا لئے ہوئے مسجد میں نبوی میں داخل ہو رہے تھے کہ وہاں نبی ﷺ کے ایک صحابی حضرت ابوبردہ بن نیار بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے مجھے بلابھیجا میں ان کے پاس پہنچا تو کہنے لگے کہ میں نے تمہارے درمیان ابن رمانہ کو دیکھا جو تم پر اور زید بن حسن پر سہارا لئے چل رہے تھے کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دنیا اس وقت فنا نہ ہوگی جب تک وہ کمینہ ابن کمینہ کی نہ ہوجائے۔