176. حضرت حوشب کی حدیث۔

【1】

حضرت حوشب کی حدیث۔

حسان بن کریب کہتے ہیں کہ ان کا ایک غلام فوت ہوگیا اس کے باپ کو اس پر انتہائی صدمہ ہوا اس کی ہی کیفیت دیکھ کر حضرت حوشب نے فرمایا کیا میں تمہیں ایک ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی ﷺ سے تمہارے بیٹے جیسے بچے کے متعلق سنی تھی نبی ﷺ کے ایک صحابی کا بیٹاچلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تھا وہ اپنے والد کے ساتھ نبی ﷺ کے پاس آیا کرتے تھے کچھ عرصہ بعد وہ بچہ فوت ہوگیا اس کے صدمے میں اس کا باپ چھ دن تک نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوا نبی ﷺ نے اصحاب سے پوچھا کہ فلاں آدمی نظر نہیں آتا لوگوں نے بتایا کہ یا رسول اللہ اس کا بیٹا فوت ہوگیا ہے جس کا اسے انتہائی صدمہ ہے نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کہ اے فلاں شخص یہ بتاؤ اگر تمہارا بیٹا اس وقت تمہارے پاس ایک چست و چالاک بچے کی طرح ہوتا کیا تم اس بات کو پسند کرتے کہ تمہارا بچہ جرات میں جنت کے غلمان کی طرح تمہارے لئے باعث اجروثواب بنتا ہے کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تمہارا بچہ بہترین بڑھاپے کی عمر کو پہنچتا یا یہ بات کہ تم سے کہا جائے کہ جنت میں داخل ہوجاؤ یہ ثواب ہے اس چیز کا جو تم سے لے لی گئی تھی۔