179. حضرت ہشام بن حکیم کی حدیث۔
【1】
حضرت ہشام بن حکیم کی حدیث۔
ایک مرتبہ فلسطین میں حضرت ابن حزام کا گذر کچھ ذمیوں پر ہوا جنہیں جزیہ ادانہ کرنے کی وجہ سے سزادی جارہی تھی انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ قیامت کے دن ان لوگوں کو عذاب دے گا جو لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔